Monday, August 24

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز دینے کی سفارش مسترد

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز دینے کی سفارش مسترد

کراچی، 21 اگست 2026 (نیوز ڈیسک) —وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے نام ستارۂ امتیاز کے لیے بھیجے گئے تھے، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں فنکاروں کو قومی اعزاز دینے کی سفارشات مسترد کردیں۔ کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام دو مرتبہ ستارۂ امتیاز کے لیے وفاق کو بھیجے گئے۔ صوبائی وزیر کے مطابق دونوں فنکاروں کی نامزدگیاں معروف شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے ان نامزدگیوں کو مسترد کردیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کودونوںنامزدگیاں مسترد کیے جانے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام قومی اعزاز کے لیے دوبارہ بھیجے جانے کے باوجود وفاقی سطح پر ان کی سفارشات منظور نہیں ہو سکیں۔