Thursday, April 16

راولپنڈی پولیس کے غیر ملکی وفود کی آمد پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی09 اپریل 2026 (کامران راجہ): سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب خود فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی، سپیشل پکٹس اور دیگر سکیورٹی اقدامات کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کرتے رہے۔

راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ 350 سے زائد سپیشل پکٹس قائم کیے گئے ہیں۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اہم شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ شہریوں اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد جاری ہے اور تمام افسران و اہلکار الرٹ ہیں۔