لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی — انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام
لاہور30 مارچ 2026(کامران راجہ): وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 2 مسافروں سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مسافروں شاہزیب ریاض اور مرزا عثمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان سری لنکا – کمبوڈیا روٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر البانیہ جانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے طیب، خالد اور کاشف علی نامی ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے کے عوض فی کس 20 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پارکنگ ایریا سے تینوں ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا۔
تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش ...








