ملک بھر کے ائیرپورٹس پر یوم شہدائے اے ایس ایف کی سالانہ تقاریب
بتاریخ 8 جون2025(کامران راجہ): یوم شہدائے اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز سمیت فورس کے تمام یونٹس میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں۔
دن کا آغاز اے ایس ایف کے تمام گیریژنز میں تلاوتِ قرآن پاک اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ تمام یونٹس میں شہداء کی قبروں پر خصوصی دستوں نے باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا اور ان کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی گئی اور ان کے پیاروں کی لازوال قربانیوں کو سلام و خِراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تمام گیریژنز میں چیف سیکیورٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس ضمن میں مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں من...









