Tuesday, October 6

ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

Harmanpreet Kaur Steps Down as India Women’s Captain Across All Formats

نئی دہلی، 6 اکتوبر 2026 (نوشین): بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کئی سال تک قیادت کے فرائض انجام دینے کے بعد تمام فارمیٹس میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنے فیصلے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے گوہاٹی میں ہونے والے جائزہ اجلاس کے بعد سامنے آیا۔ ہرمن پریت کور نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ کئی برسوں کی قیادت سے وابستہ یادیں اور جذبات اس فیصلے سے جڑے ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کی نئی کپتان کے لیے اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا کے نام پر غور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ہرمن پریت کور کپتانی چھوڑنے کے باوجود بطور کھلاڑی بھارت کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔