Sunday, August 16

پی سی بی کا ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

PCB Announces Pakistan Women’s Squads for Asia Cup and Asian Games

لاہور، 16 اگست، 2026 (غفران): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مستقل کپتان فاطمہ ثنا دونوں اہم ٹورنامنٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔فاطمہ ثنا نے دی ہنڈرڈ میں اپنی مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف پاکستان کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کی تھی۔ اب وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آ گئی ہیں. ویمنز ایشیا کپ دبئی میں 28 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سیئرا جبین، ایمان فاطمہ، ایمان ناصر، امِ ہانی، توبا حسن، نشرہ سندھو، مومنہ ریاض، ناجیہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔20ویں ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ میں عالیہ ریاض، تسمیہ روباب اور حمنہ بلال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق اسکواڈز کا انتخاب خواتین کرکٹرز کو بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور مستقبل کے اہم مقابلوں سے قبل قومی ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔