Thursday, September 19

پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے

پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

 اسلام آباد، 19 ستمبر (اے پی پی) 
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ خوشحالی اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین عالمی سطح پر ایک استحکام کی قوت کے طور پر ابھرا ہے، مختلف عالمی چیلنجوں کے باوجود پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چین کے قومی دن کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، پاکستان میں چین کے سفیر، غیر ملکی سفارتکاروں، چینی شہریوں، معززین اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے عوام کیلئے سودمند، خطے میں روابط اور خوشحالی بڑھانے کیلئے اہم ہے، صدر مملکت نے چینی بھائیوں اور بہنوں کو چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ یکم اکتوبر ایک مضبوط اور متحد چین کے دوبارہ وجود پذیر ہونے کا دن ہے جو کمیونسٹ پارٹی کی دور اندیش قیادت میں چینی عوام کی بہادرانہ جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین نے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی، مجھے یقین ہے کہ چین آنے والی دہائیوں میں نئے سنگ میل عبور کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین سیاست، اقتصادیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگا، پاکستان اور چین سدابہار دوست ، امن اور ترقی میں ساتھی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کی نسل در نسل دوستی سدابہار تزویراتی تعاون میں بدل چکی ہے، بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک۔چین دوستی قائم و دائم ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی بین الریاستی تعلقات کی عمدہ مثال ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک۔چین دوستی دونوں ممالک کی عوام کیلئے باعث فخر ہے، چین پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، چین کو پاکستان میں ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار اور دوست ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی ، دنیا میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، پوری پاکستانی قوم کو آزمودہ دوست چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر پاک چین دوستی کو ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لئے ماضی اور حال کی نسلوں کے گراں قدر تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ شراکت داری بین ریاستی تعلقات کے نمونے کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے اور پوری قوم کو پائیدار دوستی پر فخر ہے کیونکہ دونوں ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ چین آنے والی دہائیوں میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے جس سے نہ صرف اس کی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ سیاست، معاشیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے کو بھی مثبت انداز میں تبدیل کیا جائے گا۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنوں سے ہوا۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ صدر مملکت نے وزیراعظم، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ چین کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
The pakistan Times
Paksitan times
Daily the pakistan Times

اسلام آباد، 19 ستمبر : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ خوشحالی اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین عالمی سطح پر ایک استحکام کی قوت کے طور پر ابھرا ہے، مختلف عالمی چیلنجوں کے باوجود پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چین کے قومی دن کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، پاکستان میں چین کے سفیر، غیر ملکی سفارتکاروں، چینی شہریوں، معززین اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے عوام کیلئے سودمند، خطے میں روابط اور خوشحالی بڑھانے کیلئے اہم ہے، صدر مملکت نے چینی بھائیوں اور بہنوں کو چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ یکم اکتوبر ایک مضبوط اور متحد چین کے دوبارہ وجود پذیر ہونے کا دن ہے جو کمیونسٹ پارٹی کی دور اندیش قیادت میں چینی عوام کی بہادرانہ جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین نے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی، مجھے یقین ہے کہ چین آنے والی دہائیوں میں نئے سنگ میل عبور کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین سیاست، اقتصادیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگا، پاکستان اور چین سدابہار دوست ، امن اور ترقی میں ساتھی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کی نسل در نسل دوستی سدابہار تزویراتی تعاون میں بدل چکی ہے، بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک۔چین دوستی قائم و دائم ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی بین الریاستی تعلقات کی عمدہ مثال ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک۔چین دوستی دونوں ممالک کی عوام کیلئے باعث فخر ہے، چین پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، چین کو پاکستان میں ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار اور دوست ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی ، دنیا میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، پوری پاکستانی قوم کو آزمودہ دوست چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر پاک چین دوستی کو ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لئے ماضی اور حال کی نسلوں کے گراں قدر تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ شراکت داری بین ریاستی تعلقات کے نمونے کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے اور پوری قوم کو پائیدار دوستی پر فخر ہے کیونکہ دونوں ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ چین آنے والی دہائیوں میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے جس سے نہ صرف اس کی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ سیاست، معاشیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے کو بھی مثبت انداز میں تبدیل کیا جائے گا۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنوں سے ہوا۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ صدر مملکت نے وزیراعظم، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ چین کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

 

Editor: Kamran Raja