Saturday, September 21

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی وزارت داخلہ آمد

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی وزارت داخلہ آمد۔ وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ سمیت دیگر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وزارت داخلہ آمد پر نگران وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی

سرفراز احمد بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔ نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات. وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی. تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے

جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاک کی تعلیمات کے منافی ہے. ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے. ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہ دی جائے گی. ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا. کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا. نگران وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی

 

سب ایڈیٹر: ارسلان مجید

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *