اسلام آباد یکم مارچ(کامران راجہ): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن(ایوا)کے انتخابات برائے سال 2025-27 گزشتہ روز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوئے جسمیں الفتح گروپ نے پورے پینل کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرکے پاسبان اور اتحاد دونوں گروپس کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اس الیکشن کے لئے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن آفس قائم کیا تھا اورڈائریکٹر پرچیز، اویس سلیم کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھاجنہوں نے الیکشن انتہائی غیر جانبدارانہ، شفاف،پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقدکرائے۔نتائج کے مطابق شیر آصف ستی(صدر)، اجمل شاہ(سینئرنائب صدر)، فیصل منیر(نائب صدر)، رانا امجد(جنرل سیکرٹری)، یاسر وحید اعوان(ڈپٹی جنرل سیکرٹری)،سید مبارک علی شاہ(جوائنٹ سیکرٹری)، محمد ایاس(فنانس سیکرٹری)،محمد اویس راجہ(انفارمیشنسیکرٹری )،شہزاد ظفر(سپورٹس سیکرٹری)، محمد منشاد خان(کلچرل سیکرٹری)اورعبدالرحیم عباسی(رابطہ سیکرٹری)منتخب ہوگئے ہیں۔
نتائج کے اعلان کے بعد ایوا کے نومنتخب صدر ٗ شیر آصف ستی نے پرامن ماحول میں الیکشن منعقد کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ٹیبل ٹاک پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹی کی ترقی کے لئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔