
اسلام آباد، 27 نومبر 2026 (غفران): یمن کے صوبے تعز کے ضلع الشمایتین کے شہر التربہ میں سعودی طیارے کی جانب سے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم از کم 11 شہری جاں بحق ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ یمنی خبر رساں ادارے سبا نے وزارت صحت و ماحولیات کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے بعد امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ وزارت کے مطابق علاقے کی فضائی حدود میں طیاروں کی مسلسل موجودگی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور طبی عملے کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔