Friday, November 27

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے پانچ رہائشی عمارتیں تباہ، درجنوں خاندان بے گھر

Israeli Airstrikes Destroy Five Residential Buildings in Gaza, Displacing Dozens of Families

اسلام آباد، 27 نومبر 2026 (نوشین): اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں مشرقی غزہ سٹی میں پانچ کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں، جس کے باعث درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر اور اطراف کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کی شب التفا اور الشجاعیہ کے علاقوں میں سات فضائی حملے کیے، جن میں تین عمارتیں السنافور چوک جبکہ دو عمارتیں الشجاعیہ چوک کے قریب تباہ ہوئیں۔ حملوں سے قریبی مکانات اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق فضائی حملوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور درجنوں خاندان شدید سردی میں ضروری سامان لیے بغیر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گئے۔ متاثرہ خاندانوں کو خیموں اور متبادل رہائش کی شدید کمی کے باعث سنگین انسانی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ حملے 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران کیے گئے، جبکہ غزہ پہلے ہی وسیع پیمانے پر تباہی اور سنگین انسانی بحران سے دوچار ہے۔