Wednesday, October 8

چیئرمین پی ٹی اے کی ناروے میں پاکستان کی سفیر سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر بات چیت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیپریس ریلیزچیئرمین پی ٹی اے کی ناروے میں پاکستان کی سفیر سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر بات چیتاسلام آباد (26 جون 2025): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین، میجر جنرل (ریٹائیرڈ) حفیظ الرحمٰن، نے ناروے کے سرکاری دورے کے دوران اوسلو میں پاکستان کی سفیر سعادیہ الطاف قاضی سے اہم ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی اے کا یہ دورہ انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف) 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کے موقع پر ہوا۔ملاقات میں باہمی ڈیجیٹل تعاون کے مزید استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستان میں ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک میں متوقع پیش رفت سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل شمولیت، براڈبینڈ تک رسائی، اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے حوالے سے اتھارٹی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے پی ٹی اے کی جانب سے محفوظ اور جامع ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں ادا کیے جانے والے فعال کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر روابط کی توسیع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ یہ ملاقات پی ٹی اے کے اُس عزم کی عکاس ہے جس کے تحت وہ عالمی اشتراک کے فروغ کے تحت ایک محفوظ، مربوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔
The pakistan Times
www.thepakistantimes.com.pk

اسلام آباد(کامران راجہ) 26 جون 2025: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین، میجر جنرل (ریٹائیرڈ) حفیظ الرحمٰن، نے ناروے کے سرکاری دورے کے دوران اوسلو میں پاکستان کی سفیر سعادیہ الطاف قاضی سے اہم ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی اے کا یہ دورہ انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف) 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کے موقع پر ہوا۔

ملاقات میں باہمی ڈیجیٹل تعاون کے مزید استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستان میں ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک میں متوقع پیش رفت سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل شمولیت، براڈبینڈ تک رسائی، اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے حوالے سے اتھارٹی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے پی ٹی اے کی جانب سے محفوظ اور جامع ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں ادا کیے جانے والے فعال کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر روابط کی توسیع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات پی ٹی اے کے اُس عزم کی عکاس ہے جس کے تحت وہ عالمی اشتراک کے فروغ کے تحت ایک محفوظ، مربوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔