Thursday, November 14

پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سید ثقلین عباس بخاری، پارٹی کے نئے صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل اکرم ندیم کی صدارت میں شروع ہوا۔ پارٹی کی سی ڈبلیو سی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ پارٹی صدر کے لیے نامزد امیدوار سید ثقلین عباس بخاری کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سید ثقلین عباس بخاری کی حمایت کی۔ یہ انتخابی عمل پارٹی کے سابق صدر سید فقیر حسین بخاری کے انتقال کے بعد عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب صدر کے انتخاب کے بعد مرحوم صدر سید فقیر حسین بخاری کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

بعد میں اجلاس کی صدارت پارٹی کے نو منتخب صدر سید ثقلین عباس بخاری نے سنبھالتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران سے خطاب میں کہا کہ میں تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری مجھے سونپی۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ساتھ لے کر مرحوم سید فقیر حسین بخاری کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ ہماری پارٹی ملک کے ہر شہر اور علاقے کی نمائندگی کر رہی ہے۔

اجلاس میں شریک دیگر عہدیداران میں سیکرٹری جنرل اکرم ندیم، دبئی سے مرکزی سینئر نائب صدر روح نیاز خان، کینیڈا سے نائب صدر امجد مغل برلاس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات کرنل ریٹائرڈ اسد محمود، سندھ سے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر نبی بلیدی، ممبر کمیٹی کرنل ریٹائرڈ غفار، فائنانس سیکرٹری حسنین عباس، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل انور، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جاوید ملک، مرکزی رہنما اسرار شاہ، فیڈرل کیپیٹل کے صدر چوہدری عمران محمود ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد بھٹی، فوکل پرسن محمد سبطین، پارٹی رہنما حیدر شاہ، سخی عباس اور خواتین ونگ کی جوائنٹ سیکرٹری سمانہ بتول نے شرکت کی۔

ایڈیٹر : کامران راجہ