Friday, September 20

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

اے پی پی اردو نیوز سروس اہم ترین---وزیراعظم۔۔۔ عشائیہ سے خطاب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام ،اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ان کے نام سے منسوب کرنے، ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام ،1 ارب روپے کے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ، ان کو ہلال امتیاز سے نوازنے اوران کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیاہے۔ منگل کووزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلانات کیے۔وزیرِ اعظم ہائوس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا،وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا،وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی اعلیٰ کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولمپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔وزیرِ اعظم کا ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم 25 کروڑ پاکستانی عوام کے ہیرو اور دلوں کی دھڑکن ہیں، ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ کی رحمت، شبانہ روز محنت اور والدین اور قوم کی دعائوں سے گولڈ میڈل جیتا، اس پر پوری پاکستانی قوم آپ کی شکر گزار ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےجیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کیا ہے، قوم کا مورال بلند ہے، اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ ان کا ہمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی ہم سب کیلئے روشن مثال ہے، ہم یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہے ہیں، اس مثال سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اس راستے پر چل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے، شبانہ روز محنت اتحاد و اتفاق سے ان چیلنجز سے نمٹیں گے اور ملکر ملک کو عظیم طاقت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی والدہ کی دعائوں سے ارشد ندیم کو کامیابی اور پوری قوم کو عزت ملی جس پر ان کی والدہ کے شکر گزار ہیں، آپ عظیم ماں کے عظیم بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا یہ پودا سایہ دار درخت بنے گا، مستقبل میں آپ کامیابی کے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں، ہاکی، کرکٹ، سکوائش کو دوبارہ بحال کریں گے۔ سینئر کھلاڑی کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی تجاویز دیں تاکہ پاکستان کی عظمت رفتہ کو واپس لایا جا سکے۔ وفاقی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومتوں سے ملکر کام کرے گی، وزیراعظم نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلایا جا سکے۔ ارشد ندیم کی بھرپور پذیرائی پر سندھ اور پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رانا مشہود کا شکر گزار ہوں انہوں نے پنجاب میں نوجوانوں کیلئے بہت کام کیا۔ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، ملکی ترقی میں ان نوجوانوں کا بڑا کردار ہے۔ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، پوری پاکستانی قوم، اپنے والدین اور میڈیا کا شکر گزار ہوں جن کی دعائوں کی بدولت پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عزت افزائی سے حوصلہ بڑھا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں کامیابی کیلئے بہت محنت کی۔ اولمپکس میں شرکت سے قبل انجری کا شکار ہوا۔ ٹریننگ، اعتماد اور محنت کا پھل کامیابی کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بھرپور محنت کروں گا، اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ نیزہ 92.97 میٹر پر گرا اور ہمیں گولڈ میڈل ملا، 14 اگست اس کامیابی کے ساتھ منائیں گے۔ وطن واپسی پر بہت زیادہ پیار اور محبت ملا، فٹنس اور تندرستی پر توجہ دے کر مزید ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا، میں نے کرکٹ بھی کھیلی، اس کے بعد اتھلیٹکس میں آیا اور جولین تھرو پر توجہ مرکوز کی۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کا لگایا ہوا پودا ہوں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کروں گا، واپڈا کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے ملازمت دے کر حوصلہ افزائی کی۔ 2015ء سے اب تک کئی بار ملکی ریکارڈ بھی توڑا اب تک 5 گولڈ میڈل، ایک چاندی، 4 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ C:nmq-nsr/P:nmq/L:sak/R:sak C:23:06/P:23:15/L:23:16/R:23:24 LOGNO: 472 23:24:49 2024-08-13 version: 0 THE PAKISTAN TIMES

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام ،اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ان کے نام سے منسوب کرنے، ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام ،1 ارب روپے کے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ، ان کو ہلال امتیاز سے نوازنے اوران کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیاہے۔ منگل کووزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلانات کیے۔وزیرِ اعظم ہائوس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا،وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا،وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی اعلیٰ کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولمپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔وزیرِ اعظم کا ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم 25 کروڑ پاکستانی عوام کے ہیرو اور دلوں کی دھڑکن ہیں، ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ کی رحمت، شبانہ روز محنت اور والدین اور قوم کی دعائوں سے گولڈ میڈل جیتا، اس پر پوری پاکستانی قوم آپ کی شکر گزار ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےجیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کیا ہے، قوم کا مورال بلند ہے، اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ ان کا ہمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی ہم سب کیلئے روشن مثال ہے، ہم یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہے ہیں، اس مثال سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اس راستے پر چل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے، شبانہ روز محنت اتحاد و اتفاق سے ان چیلنجز سے نمٹیں گے اور ملکر ملک کو عظیم طاقت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی والدہ کی دعائوں سے ارشد ندیم کو کامیابی اور پوری قوم کو عزت ملی جس پر ان کی والدہ کے شکر گزار ہیں، آپ عظیم ماں کے عظیم بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا یہ پودا سایہ دار درخت بنے گا، مستقبل میں آپ کامیابی کے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں،

ہاکی، کرکٹ، سکوائش کو دوبارہ بحال کریں گے۔ سینئر کھلاڑی کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی تجاویز دیں تاکہ پاکستان کی عظمت رفتہ کو واپس لایا جا سکے۔ وفاقی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومتوں سے ملکر کام کرے گی، وزیراعظم نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلایا جا سکے۔ ارشد ندیم کی بھرپور پذیرائی پر سندھ اور پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رانا مشہود کا شکر گزار ہوں انہوں نے پنجاب میں نوجوانوں کیلئے بہت کام کیا۔ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، ملکی ترقی میں ان نوجوانوں کا بڑا کردار ہے۔ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، پوری پاکستانی قوم، اپنے والدین اور میڈیا کا شکر گزار ہوں جن کی دعائوں کی بدولت پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عزت افزائی سے حوصلہ بڑھا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں کامیابی کیلئے بہت محنت کی۔ اولمپکس میں شرکت سے قبل انجری کا شکار ہوا۔ ٹریننگ، اعتماد اور محنت کا پھل کامیابی کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بھرپور محنت کروں گا، اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ نیزہ 92.97 میٹر پر گرا اور ہمیں گولڈ میڈل ملا، 14 اگست اس کامیابی کے ساتھ منائیں گے۔ وطن واپسی پر بہت زیادہ پیار اور محبت ملا، فٹنس اور تندرستی پر توجہ دے کر مزید ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا، میں نے کرکٹ بھی کھیلی، اس کے بعد اتھلیٹکس میں آیا اور جولین تھرو پر توجہ مرکوز کی۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کا لگایا ہوا پودا ہوں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کروں گا، واپڈا کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے ملازمت دے کر حوصلہ افزائی کی۔ 2015ء سے اب تک کئی بار ملکی ریکارڈ بھی توڑا اب تک 5 گولڈ میڈل، ایک چاندی، 4 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

 

Editor:  Kamran Raja