Thursday, October 15

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

Security Forces Kill Five Terrorists in Balochistan’s Washuk District

کوئٹہ، 14 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پالنتک میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے آر پی جی 7 لانچر، پانچ گولے، میگزینز، پانچ جدید ہتھیار، تین موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد مقامی بلوچ شہریوں کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔