
اسلام آباد، 3 اکتوبر، 2026 (نوشین): برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر توجہ مرکوز رہی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئندہ ہونے والی ملاقاتوں اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔