Saturday, September 26

اسحاق ڈار کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

Ishaq Dar Voices Concern Over Violations at Al-Aqsa Mosque

نیویارک، 26 ستمبر 2026 (کامران راجہ): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسجد اقصیٰ میں جاری خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تاریخی و قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں یروشلم کے حوالے سے عرب لیگ اور گروپ آف فور اسلامی ممالک کے مشترکہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یروشلم میں اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر ہاشمی سرپرستی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفدی سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور پاکستان اردن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔