Tuesday, August 18

اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات، پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال

Pakistan-Russia Relations Discussed in Meeting Between Ishaq Dar and Russian Ambassador

اسلام آباد، 18 اگست 2026 (غفران): پاکستان میں روس کے سفیر ایچ ای مسٹر البرٹ خورئیف نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور اہم شعبوں میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقل مؤقف ہے کہ اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔