بیجنگ ،29 جون 2025 (نوشین راجہ): چین میں پاکستان کےسفیر خلیل ہاشمی نے 28 جون 2025 کو سنکیانگ پیپلز گورنمنٹ کے وائس چیئرمین مسٹر ژو لیفن کے ساتھ اورمچی میں چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ پھل کی مقبولیت نے پاکستان کی زرعی بہتری اور ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا۔
ایک اور خاص بات نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور گرین پاکستان انیشیٹو کی جانب سے پہلی بار ایکسپو میں شرکت تھی۔ پاکستان پویلین نے ملک کے ثقافتی ورثے اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کی عکاسی بھی کی اور زیورات، چمڑے کے ملبوسات، لگژری بیگز، اور عصری ملبوسات سمیت متعدد مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے مسٹر ژو کو پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات اور سنکیانگ سمیت چین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر پاکستان کی توجہ کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے وائس چیئرمین کو پاکستانی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کے بارے میں بتاتے ہوئے پویلین کا دورہ کروایا۔ چینی وی آئی پی نے بھی پاکستانی آموں کے ذائقے کی تعریف کی۔ سفیر نے این ایل سی کے کام اور پاکستان اور چین کے درمیان سرحدی انضمام کی فعالیت کو یقینی بنانے میں اس کے کردار کےبارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مسٹر ژو کو گرین پاکستان انیشی ایٹو اور سنکیانگ کے ساتھ عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید بڑھانے میں اس کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سنکیانگ میں اپنے قیام کے دوران، سفیر نے سنکیانگ کی مقامی مختلف سطحوں کی قیادت سے بھی ملاقات کی، چینی کاروباری اداروں اور میڈیا سے بات چیت کی، اور حبیب بینک لمیٹڈ کی ارومچی برانچ کا دورہ کیا۔