Friday, June 13

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

*ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی*

بتاریخ  26 مئی 2025

اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے تین کلو گرام سے زائد کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پر سفر کررہے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے  مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلو کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
 ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

*ترجمان اے ایس ایف*
The pakistan times

اسلام آباد 26 مئی 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے تین کلو گرام سے زائد کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پر سفر کررہے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

مسافر نے یہ آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلو کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔