Wednesday, November 4

پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر اسحاق ڈار کی مبارکباد

Ishaq Dar Congratulates PAF on Successful Test of Pakistan’s First Indigenous Air-to-Air Missile

اسلام آباد، 4 نومبر 2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’’فَاز‘‘ کے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے اس کامیابی کو ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے میزائل کی تیاری میں شامل پاک فضائیہ کے اہلکاروں، سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور فنی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور مقامی سطح پر دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔