
ممبئی، 17 ستمبر 2026 (غفران): بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر آکریتی اگروال نے کرکٹر پرتھوی شا کے ساتھ اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں آکریتی نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ ان کے اور ان کے منگیتر کے مستقبل کے لیے مختلف اہداف اور حالات کے باعث الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ایک دوسرے سے محبت اور خیال رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی راہیں ایک ساتھ چلنے کے لیے نہیں بنی تھیں، اس لیے اپنی ذمہ داریوں اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ آکریتی نے مداحوں سے مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ پرتھوی شا اور آکریتی اگروال کے درمیان تعلقات کی خبریں 2025 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں کو پہلی بار تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جبکہ دونوں نے 8 مارچ 2026 کو منگنی کی تھی۔