Sunday, October 25

آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گیمبیا نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دے دی

Gambia Beat Pakistan 4-2 in FIFA U-15 World Cup Opener in Azerbaijan

باکو، 25 اکتوبر 2026 (نوشین): آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو گیمبیا کے ہاتھوں 2-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ قومی ٹیم نے ابتدائی طور پر دو گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پانچویں منٹ میں عامر حمزہ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جس کے بعد بوکسی حمال خان نے خوبصورت گول کرکے پاکستان کی برتری 0-2 کردی۔ تاہم گیمبیا نے پہلے ہاف میں خسارہ کم کیا اور دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے 2-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کے کلیم اللہ نے بھی گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن وہ مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث قومی ٹیم اپنی ابتدائی برتری برقرار نہ رکھ سکی۔ شکست کے باوجود پاکستان نے میچ کے ابتدائی مراحل میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ عامر حمزہ اور بوکسی حمال خان کے عمدہ گول بین الاقوامی سطح پر نمایاں رہے۔ یہ مقابلہ پاکستان کی نوجوان فٹ بال ٹیم کے لیے ایک اہم موقع تھا، کیونکہ شاہینز نے آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔