Wednesday, December 18

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری کا ردعمل

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری کا ردعملآئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری کا ردعمل. جائزہ مذاکرات کی کامیابی،اسٹاف معاہدے پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے. آئی ایم ایف مشن کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس کی وصولی کی ہے. زراعت اور پراپرٹیکے شعبے پر نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے اصلاحات کی جائیں. صفر ٹیکس ریٹرن فائل نہیں ہونے چاہئیں، ایف بی آر اس معاملے پر سوچ بچار کرے

حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری پر کام تیز کرے. اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس کا 56ہزار کی سطح عبور کرناخوش آئند ہے

موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے. معاشی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں. امید ہے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد71کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جلد جاری ہو گی

 

سب ایڈیٹر: ارسلان