
اسلام آباد، 13 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے گلوکاری کے میدان میں انٹری دے دی، وہ بھارتی گلوکار ایمی ورک کے گانے میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ایمی ورک نے شہباز گل کے مشہور ڈائیلاگ ’’جٹ دا پُت آں‘‘ کو اپنے گانے ’’اوپس‘‘ میں شامل کیا ہے، جسے اب تک ایک ملین سے زائد افراد سن چکے ہیں۔ بھارتی گلوکار ایمی ورک پر گزشتہ دنوں کینیڈا میں حملہ بھی ہوا تھا تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔ شہباز گل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ شہباز گل کا تعلق فیصل آباد کے نواحی گاؤں رتانہ سے ہے۔