Monday, August 24

پاکستان نے جاپان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے

Pakistan Wins Two Gold Medals at Japan Junior Squash Championship

اسلام آباد، 24 اگست 2026 (نوشین): پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا اور اسکواش کے میدان میں ابھرتے ہوئے پاکستانی ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے۔ پاکستانی جونیئر کھلاڑی مسلسل بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، جس سے ملک کی اسکواش کی شاندار روایت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم باصلاحیت پاکستانی کھلاڑی ثنا بہادر نے بھی آسٹریلیا میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اسکواش شائقین نے یحییٰ خان اور ابوبکر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔