Thursday, August 13

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی، 13 اگست 2026 (کامران راجہ): ناروے کے وزیر خارجہ ہز ایکسی لینسی مسٹر ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز  سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ناروے کے معزز وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔