
دوشنبے، 20 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت اور وفود بھی موجود تھے۔ صدر امام علی رحمان نے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور علاقائی روابط، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثنا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل برائے سربراہانِ حکومت کے 25ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے رکن ممالک کے رہنماؤں اور وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس کے مقام پر تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے شرکا کا استقبال کیا۔ اس اجلاس سے رکن ممالک کو علاقائی تعاون مضبوط بنانے، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کے لیے رابطوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔