
اسلام آباد24 جون 2026(کامران راجہ):: تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی ندیم طاہر اوراے ایس آئی اظہر ہمدانی ، نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے قلیل مدت میں کارروائی مکمل کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دورانِ تفتیش اور نشاندہی پر ملزم کے قبضے سے تین (03) مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس سے وابستہ دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔