Sunday, December 22

لبنان اوراسرائیل کی سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔

*لبنان اوراسرائیل کی سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔* *زمین پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حزب اللہ کے طیبہ کے علاقے کے کمانڈر محمد حسین رمل کے قتل کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ساتویں بریگیڈ کی جنگی ٹیم کی فورسز نے شمالی اسرائیل پر داغنے کے لیے تیار لانچرز کو تباہ کردیا۔* *اس سے قبل لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے نزدیک اور جنوبی قصبے کفر کلا کے مضافات میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔* *حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس نے ایک بڑے میزائل لانچر کے ذریعے عیتا الشعب قصبے کے آس پاس میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا"۔* *ایک دوسرے بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے "دوسری باراسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک اجتماع کو عیتا الشعب قصبے کے نزدیک اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک بڑے میزائل بیراج کے ذریعے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے* *حزب اللہ نے تیسرے بیان میں اعلان کیا کہ "کفر کلا قصبے کے مضافات میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد توپ خانے کے گولوں سے ان کی تعداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے* *چوتھے بیان میں، حزب اللہ نے "زیفلون کالونی پر ایک بڑے میزائل لانچر سے بمباری کرنے کا اعلان کیا* *زمینی دراندازی کی کوششوں کے ساتھ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنانے سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔* *دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے حیفا اور الجلیل کی طرف تقریباً 15 میزائل داغنے کی نشاندہی کی ہے۔ فوج کے پریس آفس کے ایک بیان کے مطابق حیفا خلیج کے علاقے، بالائی الجلیل اور مغربی الجلیل میں سائرن بجنے کے بعد، لبنان سے تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔* *بیان میں اشارہ دیا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ رات سمندر کے اوپر سے ایک ڈرون کو مار گرایا۔* *اسرائیلی فوج نے صوراور بنت جبیل کے اضلاع کے شہروں اور دیہاتوں پر بمباری کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رکھا جس کے دوران اس کے جنگی طیاروں اور ڈرونز نے عمارتوں اور محلوں کو نشانہ بنایا۔* *لبنان میں گذشتہ روز جاری لڑائی میں اسرائیلی فوج نے اپنے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔* *وزیر سے لے کر ماڈل تک اسرائیلی میں ایرانی جاسوسوں کی کہانی1* *وزیر سے لے کر ماڈل تک اسرائیلی میں ایرانی جاسوسوں کی کہانی* *لبنان میں اسرائیلی فوج کو روس کے جدید ترین ہتھیار مل گئے :* *جنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی3* *جنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی* *حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے اسرائیلی جرنیلوں کا منصوبہ سامنے آگیا* *حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے اسرائیلی جرنیلوں کا منصوبہ سامنے آگیا* The pakistan Times PakistanTimes Daikythepakistantimes

زمین پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حزب اللہ کے طیبہ کے علاقے کے کمانڈر محمد حسین رمل کے قتل کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ساتویں بریگیڈ کی جنگی ٹیم کی فورسز نے شمالی اسرائیل پر داغنے کے لیے تیار لانچرز کو تباہ *اس سے قبل لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے نزدیک اور جنوبی قصبے کفر کلا کے مضافات میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “اس نے ایک بڑے میزائل لانچر کے ذریعے عیتا الشعب قصبے کے آس پاس میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا”۔

ایک دوسرے بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے “دوسری باراسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک اجتماع کو عیتا الشعب قصبے کے نزدیک اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک بڑے میزائل بیراج کے ذریعے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے

حزب اللہ نے تیسرے بیان میں اعلان کیا کہ “کفر کلا قصبے کے مضافات میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد توپ خانے کے گولوں سے ان کی تعداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

چوتھے بیان میں، حزب اللہ نے “زیفلون کالونی پر ایک بڑے میزائل لانچر سے بمباری کرنے کا اعلان کیا

زمینی دراندازی کی کوششوں کے ساتھ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنانے سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے حیفا اور الجلیل کی طرف تقریباً 15 میزائل داغنے کی نشاندہی کی ہے۔ فوج کے پریس آفس کے ایک بیان کے مطابق حیفا خلیج کے علاقے، بالائی الجلیل اور مغربی الجلیل میں سائرن بجنے کے بعد، لبنان سے تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔

بیان میں اشارہ دیا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ رات سمندر کے اوپر سے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ اسرائیلی فوج نے صوراور بنت جبیل کے اضلاع کے شہروں اور دیہاتوں پر بمباری کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رکھا جس کے دوران اس کے جنگی طیاروں اور ڈرونز نے عمارتوں اور محلوں کو نشانہ بنایا۔

لبنان میں گذشتہ روز جاری لڑائی میں اسرائیلی فوج نے اپنے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

Sub Editor: Ghufran