Monday, September 14

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی آئرش کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے شادی

Imran Khan’s Ex-Wife Jemima Goldsmith Marries Irish Businessman Cameron O’Reilly

لندن، 14 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کرلی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے شادی کی ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق جمائما کے بھائی نے بھی شادی کی تصدیق کی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے 1995 میں ہوئی تھی اور دونوں نے نو سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2004 میں طلاق لے لی تھی۔ عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیں۔ طلاق کے بعد جمائما اپنے بچوں کے ہمراہ برطانیہ واپس چلی گئی تھیں۔