
ممبئی، 14 ستمبر 2026 (نوشین): بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی، جو شیرا کے نام سے مشہور ہیں، کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر سنگھ کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق کئی برسوں سے خبریں زیر گردش تھیں۔ فلم فیئر کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابیر سنگھ فلم ’ٹارزن‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے، جس میں اداکار سورج پنچولی بھی شامل ہوں گے۔ تاہم اس فلم کے بارے میں فی الحال تفصیلات محدود ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور حیثیت سے اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔