Sunday, September 13

بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ، 13 ستمبر 2026 (نوشین): بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ کوئٹہ سے جاری احکامات کے مطابق پابندی تمام سرکاری بوائز اور گرلز کالجز سمیت پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹرمیڈیٹ کالجز پر لاگو ہوگی۔ احکامات کے تحت کسی بھی تنظیم یا گروپ کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی تقریب منعقد کرنے یا تنظیمی سرگرمی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔