Wednesday, November 25

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے کا دعویٰ

Iran’s Revolutionary Guards Claim Two Oil Tankers Caught Fire After Hitting Mines in Strait of Hormuz

اسلام آباد، 25 نومبر 2026 (نوشین): ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح آبنائے ہرمز کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب پیش آیا۔ ایرانی فورس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔ پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ دونوں ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور کرنے کے دوران اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کیے ہوئے تھے۔ تاہم ایرانی حکام نے فوری طور پر جہازوں کی شناخت، ممکنہ جانی نقصان یا مالی نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اس سے ایک روز قبل بھی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے تھے۔