Tuesday, August 11

اسرائیل کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی معاہدے پر اظہارِ تشویش

تل ابیب، 11 اگست 2026 (کامران راجا): اسرائیل نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا عسکری تعاون خطے کی سلامتی پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔اسرائیل کے وزیر برائے امورِ تارکینِ وطن نے معاہدے کو ’’خطرناک‘‘ پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی دفاعی تعاون رکھتے ہیں جبکہ اب ترکیہ بھی اس وسیع تر سکیورٹی تعاون میں شامل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر کے مطابق اس پیش رفت سے تینوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اسرائیلی وزیر نے ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان موجود اختلافات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون اسرائیل کے لیے سنگین مضمرات رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے فوجی تعلقات خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔