
لاہور، 20 اکتوبر 2026 (غفران): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما کی سرزنش کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق شیفالی ورما نے میچ کے 12ویں اوور میں کیچ چھوٹنے کے بعد غصے میں گیند زمین پر پھینک دی، جسے ضابطۂ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ واقعے کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم نے بھارتی کھلاڑی کو باضابطہ طور پر سرزنش کی اور ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا۔