پناہ کے وفد کی پارلیمانی سیکریٹری تجارت سے ملاقات، مؤثر پالیسی اقدامات پر زور
اسلام آباد(غفران): پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت ذولفقار علی بھٹی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری پناہ ثناء اللہ گھمن، نائب صدر غلام عباس اور سابق کمشنر ایف بی آر عبدالحفیظ شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں غیر متعدی امراض (NCDs) جیسے دل کے امراض، ذیابیطس، کینسر اور سانس کی بیماریوں میں تشویشناک اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے اس امر پر زور دیا کہ تمباکو نوشی اور غیر صحت بخش غذائیں ان بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ صرف صحت عامہ کا نہیں بلکہ قومی معیشت پر بھی ایک بھاری بوجھ بن چکا ہے، جس سے صحت کے اخراجات اور پیداواری صلاحیت میں کمی جیسے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔
وفد نے پارلیمانی سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر چینی اور گھی کو سبسڈی کے تحت لا...




