Tuesday, November 12

Tag: Un climate change activists

سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔رومینہ خورشید عالم
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔رومینہ خورشید عالم

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے کہا ھے کہ وہ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کوششیں بڑھائیں۔  وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 2030 تک سمندری محفوظ علاقوں میں تیس فیصد توسیع کےعالمی ہدف کے حصول کےلئے کوشش کر رھا ھے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سےچورنا جزیرہ کو سمندری تحفظ کا علاقہ قرار دینا ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم ھے۔انھوں نے کہا کہ وہ چورنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے پر بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراھتی ھیں اور اسے سمندری وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیاتیاتی تنوع کو فروغ ملے گا۔ پاکستان سمندری تحفظ کے لیے پرعزم ھے اور...