بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد، 20 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور گوگل ایل ایل سی کے درمیان بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان بھر میں بچوں، والدین، اساتذہ اور نگہداشت کرنے والوں میں ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت پی ٹی اے اور گوگل مشترکہ طور پر چائلڈ سیفٹی پروگرام پر عملدرآمد کریں گے، جس میں آگاہی، تعلیم اور استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس اقدام کے ذریعے والدین اور اساتذہ کو عملی ٹولز، وسائل اور رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں رہنمائی فراہم کر سکیں۔ تعاون کے تحت بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق آگاہی مواد انگریزی اور مقامی زبانو...




