حریم فاروق نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرانے کا کریڈٹ اپنے نام کرلیا
کراچی، 16 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی صلاحیتوں کو ابتدائی دور میں ہی پہچان لیا تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں پہلا موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے حریم فاروق سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے ہی ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرایا تھا؟ اس پر حریم فاروق نے پُراعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو انڈسٹری میں متعارف کرانے کا کریڈٹ انہیں ملنا چاہیے۔ حریم نے فلم ساز کی حیثیت سے اپنے تجربے پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ پہلی مرتبہ کسی فلم کی تیاری کر رہی ہیں، حالانکہ وہ پہلے بھی فلمی منصوبوں پر کام کر چکی ہیں۔ ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ انہیں ہمیشہ یقین تھا کہ ہانیہ آگے بڑھیں گی اور اپن...




