پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ
اسلام آباد 9 نومبر 2024 : پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ
وفاقی وزیربرائے بحری امورقیصراحمد شیخ نےاسلام آباد میں کورین سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیرکی آمد پرکوریا کے سفیرپارک کیجن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قیصراحمد شیخ نے کورین حکومت اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کی پورٹ اینڈ شپنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ڈنمارک اور ملائیشین کمپنیاں ہمارے پورٹس پرسرمایہ کاری بڑی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
بحری تعاون کے علاوہ، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کئی دوسرے شعبوں پر روشنی ڈالی جہاں دو طرفہ تعاون کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کوریا سے پاکستان کے توانائی کے شعبے بالخصوص قابل تجدید توانائی بشمول شمسی، ہوا اور پن بجلی کے منص...