سعودی سرمایہ کار وفد کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد
وفد کی سربراہی سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری جناب خالد عبدالعزیز الفالح کر رہے ہیں. نور خان بیس پر وفد کا استقبال وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک ،جام کمال خان اور عبدالعلیم خان نے کیا
وفد میں توانائی ،مائننگ، منرلز ،ایگریکلچر، بزنس، ٹورزم، انڈسٹری، افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں کے عہدیداران اور کمپنیاں شامل. سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈیول. مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے
معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوشآمدید کہتے ہیں، وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔ پاکستانی معیشت کے لیے اس دورے کے دور رس فوائد حاصل ہوں گے
Editor: Kamran Raja...