راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رنگا رنگ تفریحی میلے کا انعقاد
راولپنڈی (کامران راجہ) 8 جنوری 2025: راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ رنگا رنگ تفریحی میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف قسم کے جھولے، دلچسپ سرگرمیاں اور کھانے کے مختلف اسٹالز شامل تھے۔
راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال نے بطور مہمان خصوصی میلے کا افتتاح کیا۔ اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے میلے کو کامیاب بنانے کے لیے منتظمین کی محنت اور لگن کو سراہا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال نے کہا کہ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم طا لبات کو ایک متوازن اور پُر لطف ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔...