این۔ڈی۔آر۔ایم۔ایف اور آئی۔آر۔سی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرگرم عمل
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این۔ ڈی۔ آر۔ ایم۔ ایف) اور عالمی فلاحی تنظیم انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی(آئی۔آر۔ سی)نے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد کمیونٹی کی سطع پر ان خطرات میں کمی اور ان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینا ہے۔ اس میں جدید پروگراموں پر مشاورت اور کمیونیٹیز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے پالیسی آئیڈیاز شامل ہے۔ این۔ ڈی۔ آر۔ ایم۔ ایف اور آئی۔ آر۔ سی اپنے نیٹ ورکس کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی دلچسپی کے حوالے سے اشتراک کو فروغ دیں گے۔ مزید یہ کہ دونوں تنظیمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ایک دوسرے کو بھر پور تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گی۔
دنیا بھر کے ممالک کا جائز ہ لیا جائے تو مشاہدے میں سامنے آتا ہے کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے مقابلے میں قدرتی آفات سے متعل...