ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ
بتاریخ 03 جنوری 2024 کراچی(کامران راجہ): ائیرپورٹس سیکورٹی فورس ہیڈ کوارٹرز نے ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں
رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر اے ایس ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 29 کلوگرام ہیروئین ، 57 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام آئس ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی جس کی مالیت 11 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے۔
یاد رہے کہ یہ تمام منشیات برآمدگیاں مسافروں کے جسم یا سامان سے ہوئیں جو کہ مہارت سے چھپائی گئی تھی اور یہ برآمدگیاں اے ایس ایف کے مشاق مشین آپریٹرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے 2024 کے دوران مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 145 کلو گرام سونا بھی برآمد کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2024 کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بھی اےایس ایف کا کر...