ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائی، غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر 7 مسافر گرفتار
ملتان، 14 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نے غیر قانونی ہجرت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بین الاقوامی سرحدیں عبور کرکے بیرون ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت حیدر عباس، اقتدار حسین، حسن علی، علی بخش، ثناء اللہ، محمد ادریس اور عرفان احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں غیر قانونی قیام اور غیر مجاز بارڈر کراسنگ کے باعث ملائیشیا، عراق اور دیگر ممالک سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر G9558 کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچے تھے اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران بیرون ملک روانگی سے متعلق ان کا کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے غیر قانونی راستوں کے ذریعے بین الاقوامی سرحدیں عبور کرکے بیرون ملک سفر کیا، جبکہ ایجنٹوں نے ملازمت کا جھانسہ دے کر انہیں ...




