وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات
نیویارک، 23 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، جن میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی تعاون، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، تعلیم اور ثقافت کے شعبے شامل ہیں، کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے ان روابط کو تجارت اور اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے ایک ...




