امیتابھ بچن کا شاہ رخ خان کی ثابت قدمی اور عزم کو خراج تحسین
ممبئی، 28 ستمبر، 2026 (نوشین): بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کی ثابت قدمی، عزم اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات بیان کیے ہیں۔ یہ گفتگو ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 18‘ کی تازہ قسط میں اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ ہوئی۔ پروگرام کے دوران راج کمار راؤ نے اپنے ابتدائی دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کم عمری ہی میں اداکاری کو اپنا پیشہ بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ انہوں نے یاد کیا کہ ان کی والدہ کے کمرے میں امیتابھ بچن کا پوسٹر لگا ہوا تھا اور وہ کئی برس تک ان کے لیے ایک مثالی اداکار رہے۔ شاہ رخ خان کا ذکر کرتے ہوئے راج کمار راؤ نے کہا کہ وہ اس بات سے متاثر تھے کہ دہلی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی میں اپنے ابتدا...





