ملک میں صنعتی پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں میں انقلاب لانے اور توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے ایک پائیدار حل اور اہم اقدام۔
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ صنعتی پیمانے پر انرجی سٹوریج بطور سروس ایک ابھرتا ہوا ماڈل ہے، جہاں انرجی سٹوریج سسٹم صارفین کو ایک سروس کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ''انڈسٹری - فرسٹ انرجی سٹوریج بطور سروس پروجیکٹ'' کی افتتا حی ا ور دستخطی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کی ماحولیاتی معاون نے کہا، ''ملک کے پہلے منصوبے کے ساتھ، ہم آج ایک ایسے سفر کا آغاز کر رہے ہیں جو نہ صرف ہمارے ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کرے گا۔
محترمہ عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ''یہ اہم اقدام موجودہ حکومت کے جدید توانائی کے حل کو مربوط کرنے اور ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور لوگوں کو اس کی فراہمی کے لیے ...