Sunday, December 22

Tag: سفیر پاکستان کی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں شرکت

سفیر پاکستان کی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں شرکت
Latest, WORLD, پاکستان ٹائمز

سفیر پاکستان کی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں شرکت

سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، 9 نومبر 2024امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سلیکون ویلی میں دن بھر متعدد ملاقاتیں کیں جن کا مقصد پاکستان کے بڑھتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ تھا۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے۔ ان ملاقاتوں میں تکنیکی جدت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں سفیر پاکستان نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی شرح نمو کے اہداف کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات (آئی ٹی ای ایس) کی برآمدات کو 2029 تک 15 بلین ڈالر اور 2030 تک 30 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے ملک میں موجود فری لانسرز پر روشنی ڈالی جو پاکستان کو فری لانس خدمات فراہم کرنے والے سرفہرست عالمی ممالک میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں ن...